حیدرآباد (دکن فائلز) باوثوق ذرائع کے مطابق حلقہ چارمینار سے مجلس کے رکن اسمبلی ممتاز احمد خان کے جلد کانگریس میں شمولیت کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطاق ممتاز احمد خان دہلی کے دورہ پر ہیں جہاں وہ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے اور پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔
وہیں ممتاز احمد خان کے ایک قریبی ذرائع نے اس کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز احمد خان حیدرآباد میں ہی ہے اور کانگریس میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ممتاز احمد خان ایم آئی ایم کے بعض رہنماؤں و کارکنوں کے ہمراہ دہلی پہنچے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ممتاز احمد خان کانگریس میں شامل ہونے کے بعد حلقہ یاقوت پورہ سے مقابل کریں گے اور اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو مجلس بچاو تحریک، یاقوت پورہ سے اپنا امیدوار نہیں اتارے گی اور ممتاز خان کی حمایت کرے گی۔
آج رات تک یا کل اس سلسلہ میں تصویر صاف ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ تلنگانہ انتخابات 2023 کےلئے مجلس نے حلقہ چارمینار سے میر ذوالفقار علی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس بات ممتاز احمد خان کو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا۔


