گوشہ محل حلقہ سے بی آر ایس نے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) گوشہ محل حلقہ سے بالآخر بی آر ایس نے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا۔ نند کشور ویاس اس حلقہ سے بی آر ایس کے امیدوار ہوں گے۔ اس حلقہ پر اب بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان کڑا مقابلہ ہے۔ گوشہ محل حلقہ سے گذشتہ دو انتخابات میں متنازعہ بیانات کے لئے جانے جانے والے ملعون راجہ سنگھ نے جیت درج کی تھی تاہم اب بی آر ایس نے نند کشور ویاس کو اس حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔

نند کشور ویاس مسلم حلقوں میں بھی مشہور ہیں جبکہ انہیں حلقہ کی ہندو عوام کا بھی ساتھ حاصل ہے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ نند کشور ویاس راجہ سنگھ کو ٹکر دیں گے۔

واضح رہے کہ نند کشور ویاس نے دو سال قبل گنیش چتورتھی کے دوران معظم جاہی مارکٹ پر آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسوا شرما سے مائیک چھین لیا تھا جبکہ وہ نفرت انگیز تقریر کررہے تھے۔ نند کشور ویاس بی آر ایس کے سینئر رہنما ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں