بی جے پی امیدوار کی عجیب و غریب حرکت، پرچہ نامزدگی کے موقع پر بلڈوزر ریلی نکالی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انتخابات کے پس منظر میں ہر سیاسی پارٹی اپنی جیت کے لیے کوشاں ہے، وہیں بی جے پی نفرت پھیلاکر اور اقلیتوں کو ڈراکر اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ ری ہے۔ حیدرآباد کے پٹن چیرو حلقہ اسمبلی کے بی جے پی امیدوار نندیشور ریڈی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کےلئے بلڈوزروں کے ساتھ پہنچے۔ انہوں نے اس موقع پر بلڈوزر ریلی نکالی۔

بی جے پی امیدوار کی جانب سے کی گئی عجیب و غریب حرکت کو دیکھنے کےلئے لوگ جمع ہوئے۔ اس موقع پر امیدوار کے قریبی کارکن نے بتایا کہ ’تلنگانہ میں بی جے پی حکومت بننے کے بعد اترپردیش کی یوگی حکومت کی طرح یہاں بھی بلڈوزر کاروائی کی جائے گی‘۔ انہوں نے لفظ مسلم کا نام تو نہیں لیا لیکن اشاروں اشاروں میں یہ کہنا چاہتے تھے کہ ’یو پی و دیگر ریاستوں کی طرح مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر کاروائی کی جائے گی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں