برطانیہ کی رکن اسمبلی ناز شاہ پارلیمان میں تقریر کے دوران اسرائیلی بمباری میں غزہ کے بچوں کے قتل عام کا تذکرہ کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ پاسکیں اور رونے لگیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی بمباری میں غزہ کے بچوں کی ہلاکت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ویڈیو جسے دیکھ کر میں جذبات پر قابو نہیں پاسکی۔
Little girls in Gaza should be asking if they are being taken to playgrounds and planning for their futures, not asking if they are being taken to graveyards and planning to die.
Not enough is being done to let Palestinian children live! pic.twitter.com/Rtq5vSAsWl
— Naz Shah MP 💙 (@NazShahBfd) November 8, 2023
اس ویڈیو میں جب بچی کو ملبے سے نکالا گیا تو اس نے بڑی معصومیت سے پوچھا کہ کیا میں مرگئی ہوں اور کیا آپ مجھے دفنانے کے لیے قبرستان لے جا رہے ہیں۔ ناز شاہ نے روتے ہوئے کہا کہ اس عمر کے بچے قبرستان کی بات نہیں کرتے وہ تو کھیل کود اور میدان کی باتیں کرتے ہیں لیکن غزہ کے بچے قبرستان کو یاد کر رہے ہیں۔
برطانوی رکن اسمبلی نے اپنی حکومت سے سوال کیا کہ اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کو بچوں کو قبرستان قرار دیا لیکن ہمارا ملک کب غزہ میں خوں ریزی رکوانے کے لیے عملی کام کرے گا۔
خیال رہے کہ غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں اور خوراک کی کمی پر یونیسیف اور سیو دی چلڈرن نامی تنظیموں نے بھی اپنی رپورٹس میں بتایا کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔