حیدرآباد (دکن فائلز) نیشنل سنٹر فار سیسمولوجی کی اطلاع کے مطابق گذشتہ روز 13 نومبر کی دوپہر حیدرآباد سے 25 کیلومیٹر دور رنگاریڈی علاقہ میں زلزلہ کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مبدا عبداللہ پور میٹ سے قریب واقع ہے۔
حیدرآباد کے مشتر میں 25 کیلو میٹر دور رنگاریڈی ضلع میں زلزلہ کے جھٹک محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.8 درج کی گئی۔ زلزلہ کے جھٹکے 13 نومبر دوپہر 1 بجکر 54 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے جس کی گہرائی سطح سے 5 کلومیٹر بتائی گئی۔
وہیں والکانو ڈسکوری ویب سائٹ کے مطابق حیدرآباد کے ایل بی نگر سے 17 کیلومیٹر دور رنگاریڈی علاقہ میں 13 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 54 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


