اسرائیل نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر پر بم برسا دیے، ویڈیو جاری

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے آبائی گھر پر بم برسادیے۔ فلسطین کے مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے غزہ میں الشطی مہاجر کیمپ میں واقع خاندانی گھر پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ویڈیوز شیئر کیں جس میں لڑاکا طیاروں نے ایک گھر پر بمباری کی، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اسماعیل ہنیہ کا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس گھر پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی ہے وہاں اسماعیل ہنیہ نے اپنا بچپن گزارا ہے۔

اسماعیل ہنیہ 2019 سے غزہ کی پٹی سے باہر مقیم ہیں جبکہ ان دنوں وہ قطر میں رہائش پذیر ہیں۔ اسرائیلی فوج کے گھر پرحملے میں ہلاکتوں کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں