غزہ ہولوکاسٹ: 44 روز سے اسرائیلی بربریت جاری، 5500 بچوں، 3550 خواتین سمیت 13 ہزار فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 44 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشا، تازہ حملوں میں غزہ کی 4 مساجد کو شہید کردیا گیا، 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار ہوگئی ہے۔

غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ شہدا میں 5 ہزار 500 بچے اور 3 ہزار 500 خواتین شامل ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار ہے۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے جھڑپوں میں 380 اسرائیلی فوجی مارے جاچکے ہیں جبکہ حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی علاقوں میں گولہ باری اور راکٹ حملے کیے گئے، تازہ حملوں میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کی مسجد القسام، مسجد الخلیفہ، مسجد حیفہ اور مسجد الامین محمد کو شہید کر دیا جبکہ جبالیہ کیمپ کے اقامتی بلاکوں پر بھی گولا باری کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کمال عدوان اسپتال پر بھی بم گرایا تھا جس سے، نومولود بچوں کا آئی سی یو تباہ اور ایک شیرخوار شہید ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں