اکبرالدین اویسی کے خلاف بلڈوزر کاروائی کی دھمکی؟ بی جے پی کا ٹوئٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انتخابات میں فی الحال بی جے پی کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ بی جے پی کا ہمیشہ سے یہ ایجنڈا رہا ہے کہ ہر معاملہ کو ہندو مسلم کرکے مذہبی جذبات کو بھڑکایا جائے اور پولارائزیشن کے ذریعہ ہندو ووٹوں کو زیادہ سے زیادہ بٹورا جائے۔ اسی راستہ پر چلتے ہوئے بی جے پی کے رہنماؤں نے تلنگانہ میں انتخابی مہم کے دوران متعدد بار بلڈوزر کاروائی کا ذکر کیا تاکہ ایک خاص طبقے کو ڈرایا جائے اور ہندو ووٹرس کو راغب کیا جائے۔

اب اکبرالدین کے معاملہ پر بھی بی جے پی نے اپنی روش کو برقرار رکھتے ہوئے ایک متنازعہ ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئٹ میں بی جے پی نے اکبرالدین اویسی کے خلاف بلڈوزر کاروائی کی دھمکی دی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ ’دہائیوں سے، کانگریس اور بی آر ایس کی حمایت سے، اے آئی ایم آئی ایم ایک مجرمانہ ادارہ بن گیا ہے جس نے پرانے شہر کو محروم اور جرائم سے دوچار رکھا ہے۔ جان بوجھ کر پیدا کی گئی اس گندگی کو صاف کرنے کا وقت آگیا ہے۔ بی جے پی حکومت میں اکبرالدین کی اس حرکت پر بلڈوزر کا ردعمل ہوگا‘۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بی جے پی امیدوار ملعون راجہ سنگھ کی جانب سے نفرت انگیز تقریر کی گئی جس کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کیا، لیکن بی جے پی کی جانب سے اس معاملہ میں اب تک کوئی ٹوئٹ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں