بدبو اور چوہوں کے باوجود بل گیٹس گٹر میں اتر گئے! (ویڈیو دیکھیں)

سوشل میڈیا پر مائیکروسوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کے گٹر میں اترنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ بل گیٹس ’ورلڈ ٹوائلٹ ڈے‘ کے موقع پر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے انڈر گراؤنڈ واٹر ویسٹ سسٹم کو دیکھنے کے لیے گٹر میں اترے۔

https://www.instagram.com/reel/Cz1FCF_sfQn/?utm_source=ig_embed&ig_rid=50b165e5-81bc-4685-94b2-64ee89fff434

بل گیٹس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا کہ ’میں نے ورلڈ ٹوائلٹ ڈے کے موقع پر برسلز کے سیوریج سسٹم کی ڈھکی ہوئی تاریخ اور گلوبل ہیلتھ میں ویسٹ واٹر کے کردار کو دیکھا ہے۔‘

ویڈیو میں بل گیٹس کی جانب سے معلومات فراہم کی گئی کہ ’میں نے برسلز کے زیرِ زمین عجائب گھر میں سب دیکھا۔ سنہ 1800 میں سیوریج کا پانی شہر کے دریائے سین میں گرتا تھا جس کے باعث تباہ کن ہیضے کی وبا پھیلی۔ آج 200 میل پر مشتمل سیوریج کا نیٹ ورک اور ٹریٹنمنٹ پلانٹ شہر کے فاضل پانی کو پروسس کرتے ہیں۔‘

خیال رہے ورلڈ ٹوائلٹ ڈے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال 19 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد عالمی سطح پر نکاسی کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں