سات سال بعد اسرائیلی قید سے رہائی پر فلسطینی خاتون کی اپنے خاندان سے جذباتی ملاقات (ویڈیو دیکھیں)

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد جمعے کی شام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں قیدی ملک سلیمان کو یروشلم کے جنوب مشرق میں بیت الصفافا کے قصبے میں اپنے گھر پر اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ملک سلیمان کی اپنے خاندان سے ملاقات کے جذباتی مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ملک سلیمان کو 2016ء میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ 16 سال کی تھیں۔ وہ یروشلم کے پرانے شہر میں دمشق گیٹ کے علاقے میں تھیں۔ اس کے بعد ایک اسرائیلی عدالت نے اسے “مزاحمت کی کارروائیوں” میں ملوث ہونے کا قصور وار ٹھہرایا اور اسے 10 سال قید کی سزا سنائی۔ اپیل کے بعد سزا کم کر کے نو سال کر دی گئی۔

قطر مرکزی ثالث، مصر اور امریکا کے ساتھ چار روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا تاہم قیدیوں کی رہائی جاری رہی تو جنگ بندی میں توسیع ہوسکتی ہے۔ چار روزہ جنگ بندی میں 50 یرغمالیوں کے تبادلے کے لیے اسرائیل میں قید 150 فلسطینیوں کے تبادلے کی شرط رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں