عمرہ کی ادائیگی کیلئے بہترین دن اور اوقات کون سے ہیں؟ سعودی وزیر نے بتا دیا

مکہ مکرمہ پہنچتے ہی ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے قریب تر ہو سکے اور حجر اسود کا بوسہ حاصل کرنے کی بھی سعادت حاصل کر سکے لیکن رش ہونےکی وجہ سے بہت کم لوگوں کو اس سعادت کا موقع مل پاتا ہے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے اتوار، منگل اور بدھ کو رش کم ہوتا ہے۔ ان کے مطابق عمرے کے لیے بہتر وقت صبح ساڑھے7 سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا ہوتا ہے۔

سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ رش سے بچنے والے عمرہ زائرین ان اوقات میں پُرسکون طریقے سے عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بزرگ عمرہ زائرین سمیت ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ رش سے بچ کر بہت ہی احترام اور پُرسکون انداز میں عمرہ ادا کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں