حیدرآباد اور محبوبنگر کا نام تبدیل کرنے کا خواب: تلنگانہ میں یوگی ادتیہ ناتھ کی انتخابی مہم

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے ایک بار پھر حیدرااباد کا نام بدلنے کی باتیں کی۔ تلنگانہ میں بی جے پی امیدواروں کی تائید میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے یوگی ادتیہ نے جم کر مجلس، بی آر ایس اور کانگریس کو کانگریس کو جم کر کوسا۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بننے پر حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر کردیا جائے گا، وہیں آج محبوب نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی ادتیہ نے کہا کہ محبوب نگر کا نام بدل کر پالمور کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے بھی دو روز قبل کہا تھا کہ بی جے پی کے تلنگان میں اقتدار پر آنے کے اندرون 30 منٹ حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر کر دیا جائے گا۔

یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ وزیراعظم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ، آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے علاوہ متعدد مرکزی وزرا و بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے تلنگانہ میں زور و شور سے انتخابی مہم چلائی جارہی ہے لیکن میڈیا رپورٹس اور سینئر صحافیوں کی جانب سے بی جے پی کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں صرف دو یا تین سیٹیں ملنے کی پیش قیاسی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں