ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی مہم کل شام پانچ بجے ختم ہوجائے گی۔ تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آخری مرحلہ کی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ بی جے پی کی طرف سے وزیر اعظم نریندرمودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور دیگر قائدین مہم چلارہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کا آج شام حیدرآباد میں روڈ شو منعقد ہونے والا ہے۔
بی آر ایس کی جانب سے چیف منسٹر کے سی آر، ریاستی وزرا کے ٹی آر اور ہریش راؤ سرگرم دورے کرتے ہوئے روڈ شو منعقد کررہے ہیں اور انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں۔ کانگریس کی طرف سے پرینکا گاندھی، راہول گاندھی کے علاوہ مختلف ریاستوں کے چیف منسٹرس، پارٹی کے صدر کھرگے اور دیگر قائدین مہم چلارہے ہیں۔ریاست کے 119 حلقوں کیلئے 30 نومبر کو رائے دہی ہوگی جبکہ 3 دسمبر کو نتائج کا اعلان کردیاجائے گا۔


