حیدرآباد (دکن فائلز) نلگنڈہ کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالبصیر قاسمی صدر جمعیت علما نلگنڈہ کے گھر پر آج پولیس نے چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی۔ پولیس کاروائی کے بعد تلنگانہ بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ اس سلسلہ میں متعدد علمائے کرام نے پولیس کی غیرذمہ دارانہ کاروائی کی مذمت کی۔
اطلاعات کے مطابق آج دوپہر کے اوقات میں مولانا عبدالبصیر قاسمی کے مکان کی پولیس اہلکاروں نے یہ کہتے ہوئے تلاشی لی کہ یہاں قطیر رقم اور بڑی مقدار میں شراب ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس کے رویہ پر علمائے کرام تنقید کررہے ہیں کہ پولیس نے کس طرح ایک عالم دین کے گھر پر اس طرح کی چیزیں ملنے کی اطلاع کو صحیح سمجھا۔
علمائے کرام کے مطابق انتخابات سے عین قبل اس طرح کی کاروائی پولیس کی کارکردگی پر سوال نشان ہے۔ اس سلسلہ میں خود مولانا عبدالبصیر نے ایک ویڈیو جاری کرکے اپنا احتجاج درج کیا۔


