تلنگانہ بھر میں پولنگ کا عمل جاری، حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھی جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ، پولنگ بوتھس پر خواتین نوجوانوں اور بزرگوں کی لمبی قطاریں

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں اسمبلی کی 119 نشستوں کےلئے آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ریاست بھر میں پرامن پولنگ جاری ہے جس کےلئے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کو مناسب انداز میں کرانے کےلئے بڑے پیمانہ پر اقدامات کئے گئے۔

حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھی پرامن انداز میں ووٹنگ جاری ہے۔ پولنگ بوتھس پر صبح سے ہی لمبی قطاریں دیکھی گئی۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی پرانے شہر کے عوام میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ صبح دس بجے کے بعد سے خواتین کی بڑی تعداد بھی پولنگ اسٹیشن کو پہنچ رہی ہے۔ ضعیف حضرات بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں