غزہ میں اسرائیل عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے: جی سی سی

حیدرآباد (دکن فائلز) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔ دوحہ میں منعقد ہونے والے جی سی سی کے 44 ویں سربراہ کانفرنس کے احتتام پر جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے جی سی سی ممالک غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

جی سی سی کے ممبر ممالک کے سربراہوں کی کانفرنس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شریک ہوئے۔ اس کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بھی شرکت کی۔

امیر قطر تمیم بن حماد الثانی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری کی طرف سے غزہ میں جاری تصادم روکنے میں بے عملی کو شرمناک قرار دیا۔ امیر قطر دوحہ میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں