تلنگانہ میں کانگریس کی نئی حکومت پر راجہ سنگھ کا سنسنی خیز بیان

حیدرآباد (دکن فائلز) حلقہ گوشہ محل سے بی جے پی کے منتخب ایم ایل اے راجہ سنگھ نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں کانگریس کی نئی حکومت پر سنسنی خیز بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ حکومت زیادہ دن چلنے والی نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پر کافی قرضہ ہے جسے ادا کرنا مشکل ہے، ایسے میں کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے چھ ضمانتوں کو کس طرح پورا کری گی۔ اس کےلئے پیسہ کہا سے آئے گا؟

بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ ریاست میں جلد ہی بی جے پی کی حکومت آئے گی اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت ہی ریاست میں ترقی ہوسکتی ہے۔ کانگریس کے لیے تلنگانہ پر ایک سال سے زیادہ حکومت کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پانچ ریاستوں میں سے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی پیشین گوئی کی کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر حکومت گر جائے گی اور بی جے پی کی حکومت آئے گی۔ انہوں نے بی جے پی کے آٹھ ایم ایل ایز ک کامیابی پر تلنگانہ عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں