حیدرآباد (دکن فائلز) وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی زیرقیادت تلنگانہ حکومت کی جانب سے سابقہ بی آر ایس حکومت کے ذریعہ تقرر کردہ تمام سات مشیروں کو ہٹانے کے احکامات گذشتہ روز جاری کئے گئے تھے تاہم آج ایک اور حکومتی حکم نامہ جاری کیا گیا جس ریاست کے مختلف بورڈز، کارپوریشن، کمیٹیوں اور اکیڈیمی کے چیرپرسن کو ہٹانے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
حکومتی حکم نامہ 1624 کے مطابق ریونت ریڈی حکومت نے تلنگانہ وقف بورڈ کے چیرمین مسیح اللہ خان، حج کمیٹی کے چیرمین محمد سلیم، میناریٹی فینانس کارپوریشن کے صدر امتیاز اسحاق، اردو اکیڈیمی کے صدر مجیب الدین کی علاوہ 54 مختلف محکموں، بورڈز، کارپوریشن، کمیٹیوں اور اکیڈیموں کے اعلیٰ حکام کی تقرری کو منسوخ کردیا۔


