انجنی کمار کی معطلی ختم، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

حیدرآباد (دکن فائلز) سنٹرل الیکشن کمیشن نے سابق ڈی جی پی انجنی کمار کی معطلی ختم کردی ہے۔

واضح رہے کہ 3 دسمبر کو معطلی کا حکم اس وقت جاری کیا گیا جب اس وقت کے تلنگانہ ڈی جی پی انجنی کمار نے ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جب ووٹوں کی گنتی جاری تھی۔

تازہ طور پر مرکزی الیکشن کمیشن نے انجنی کمار کی اپیل پر غور کرنے کے بعد ان کی معطلی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپیل میں انجنی کمار نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی جان بوجھ کر خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں