نئے راشن کارڈ کے خواہشمند افراد کےلئے خوشخبری

حیدرآباد (دکن فائلز) ریونت ریڈی کی زیرقیادت کانگریس حکومت نے تلنگانہ کے غریب عوام کو ایک اور خوشخبری دی ہے جسکا طویل عرصہ سے انتظار کیا جارہا تھا۔ ریاستی حکومت نے تمام اہل افراد کو نئے راشن کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیول سپلائیز کے وزیر اتم کمار ریڈی آج محکمہ کے عہدیداروں سے ملاقات کررہے ہیں تاکہ اس سلسلہ میں جائزہ حاصل کیا جاسکے اور بہت جلد اس سلسلہ میں فیصلہ کی توقع کی جارہی ہے۔

حکومت کی جانب سے شروع کی گئی راجیو آروگیاشری سمیت دیگر متعدد فلاحی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کےلئے راشن کارڈ لازمی ہے۔ اس پس منظر میں حکومت نے نئے راشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

2014 کے بعد سے تلنگانہ میں کوئی نیا راشن کارڈ جاری نہیں کیا گیا، لاکھوں غریب لوگ نیا راشن کارڈ بنانے کےلئے فکرمند تھے تاہم اب حکومت نے ایسے افراد کےلئے خوشخبری دی ہے۔ وہیں اس سلسلہ میں ہزاروں درخواستیں حکومت کے پاس زیر التواء بھی ہیں۔ صرف حیدرآباد میں نئے راشن کارڈ کے لیے تقریباً 1.25 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھی۔ اس وقت ریاست میں 90.14 لاکھ کارڈ ہیں۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے قبل نئے راشن کارڈ کےلئے درخواستیں دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے تاریخوں کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں