2024 میں تعطیلات کی نئی فہرست جاری، کانگریس حکومت کا مسلمانوں کو تحفہ، عیدالفطر پر 2 دن تعطیل کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے سال 2024 کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ اس مرتبہ کانگریس حکومت نے مسلمانوں کےلئے پہلی خوشخبری دی ہے۔ 2024 میں عیدالفطر کی دو تعطیلات دی جائے گی۔ عیدالفطر 11 اپریل کو منعقد ہونے کی توقع ہے جبکہ دوسرے روز 12 اپریل کو عیدالفطر کے دوسرے روز بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کے مطابق سال 2024 میں 27 عام تعطیلات اور 25 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے سلسلہ میں احکامات جاری کئے ہیں۔

15 جنوری سنکرانتی ہے، 8 مارچ کو مہا شیوارتری ہے، 25 مارچ کو ہولی ہے، 9 اپریل کو اگادی ہے، 17 اپریل کو سری رام نومی ہے، 17 جون کو بقرعید ہے، 7 ستمبر کو ونائیکا چوتھی، 10 اکتوبر کو دسہرہ ہے، 31 اکتوبر کو چھٹی ہے۔ دیوالی کا اعلان کرنے والے احکامات میں۔

تلنگانہ حکومت نے سال 2024 کے دوران عام تعطیلات کی فہرست جاری کی، جس کے مطابق جنوری، اپریل اور اکتوبر میں سب سے زیادہ چھٹیاں ہوں گی۔ جنوری اور اپریل میں پانچ پانچ تعطیلات ہیں جبکہ اکتوبر میں چھ چھٹیاں ملیں گی۔ سال 2024 کے دوران کل 25 عام تعطیلات کی فہرست جاری کی گئی۔

تلنگانہ میں 2024 کے دوران عام تعطیلات کی فہرست:
یکم جنوری (پیر) – نئے سال کا دن
14 جنوری (اتوار) – بوگی
15 جنوری (پیر) – سنکرانتی
26 جنوری (جمعہ) – یوم جمہوریہ
8 مارچ (جمعہ) – مہاشیو راتری
25 مارچ (پیر) ۔ ہولی
29 مارچ (جمعہ) – گڈ فرائی ڈے
5 اپریل (جمعہ) – بابو جگجیون رام جینتی
9 اپریل (منگل) – یوگادی
11 اپریل (جمعرات) – عیدالفطر
12 اپریل (جمعہ) عیدالفطر
14 اپریل (اتوار) – B.R امبیڈکر جینتی
17 اپریل (بدھ) – سری رام نوامی
17 جون (پیر) – عید الاضحیٰ
17 جولائی (بدھ) – یوم عاشورہ
29 جولائی (پیر) بونال
15 اگست (جمعرات) – یوم آزادی
26 اگست (پیر) – سری کرشنا اشٹمی
7 ستمبر (ہفتہ) – ونائک چترتھی
16 ستمبر (پیر) – عید میلادالنبیﷺ
2 اکتوبر (بدھ) – مہاتما گاندھی جینتی
12 اکتوبر (ہفتہ) – وجئے دشمی
13 اکتوبر (اتوار) – وجے دشمی
31 اکتوبر (جمعرات) – دیوالی
15 ستمبر (جمعہ) کارتیکا پورنیما
25 دسمبر (بدھ) – کرسمس
26 دسمبر (جمعرات) باکسنگ ڈے

2023GAD_RT1633

اپنا تبصرہ بھیجیں