500 روپئے میں گیس سلنڈر اسکیم پر وزیر اتم کمار ریڈی کا اہم تبصرہ

حیدرآباد (دکن فائلز) انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی نے تلنگانہ کی عوام سے 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اب جبکہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بن گئی ہے عوام 500 روپئے میں گیس سلنڈر کے وعدہ پر عمل درآمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں آج سیول سپلائیز کے وزیر اتم کمار ریڈی نے 500 روپے میں سلنڈر اسکیم کے نفاذ سے متعلق اہم تبصرہ کیا۔

اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ان کی حکومت اندرون 100 یوم 500 روپے میں گیس سلنڈر کی گارنٹی پر عمل آوری کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے پچھلی حکومت کے دوران محکمہ سیول سپلائی میں دھاندلیوں کا الزام عائد کیا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ حکومت بننے کے دو دنوں میں دو ضمانتوں کو لاگو کیا گیا۔ اب 100 دنوں کے اندر 500 روپئے میں گیس سلنڈر گارنٹی کے علاوہ دیگر گارنٹیوں پر عمل آوری کی جائے گی۔

اس سلسلہ میں آج اتم کمار ریڈی نے محکمہ سیول کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں