گڈم پرساد کمار، تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر منتخب

حیدرآباد (دکن فائلز) وقارآباد سے کانگریس کے رکن اسمبلی گڈم پرساد کمار تمام بڑی پارٹیوں کی حمایت کے بعد بلامقابلہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر منتخب ہوئے۔ آج شام صرف ان کی جانب سے ہی اسمبلی کے اسپیکر کےلئے نامزدگی موصول ہوئی جبکہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی۔

ریاست کی اہم اپوزیشن بی آر ایس نے اسپیکر کےلئے کانگریس کے امیدوار کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

59 سالہ جی پرساد کمار کے اثاثے تمام کانگریس ارکان اسمبلی کے مقابلہ میں سب سے کم ہے۔ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پرساد کمار کے پاس منقولہ اثاثوں میں 92 لاکھ روپے اور غیر منقولہ اثاثوں میں 2 کروڑ روپے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں