حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے راجندر نگر میں واقع کراچی بیکری کے کشن میں آج صبح اچانک گیس سلنڈر پھٹ پڑا۔ اس حادثے میں 15 افراد زخمی ہو گئے، ان میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ زخمیوں کو پہلے شمش آباد کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل لے جایا گیا تھا تاہم بہتر علاج کےلئے چھ زخمیوں کو جن کی حالت نازک ہے، ڈی آر ڈی او اپولو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق وجئے رام اور نانی نامی دو افراد راجندر نگر کے علاقے میں بیکری چلا رہے ہیں۔ یہاں تقریباً 100 لیبر کام کررہے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق پکوان چل رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق گیس پائپ لیک ہونے سے آگ لگی اور حادثہ پیش آیا۔
وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اس واقعہ پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکام کو متاثرین کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ زخمیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق اتر پردیش اور بہار سے ہے۔


