حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر اور بی آر ایس چیف کے سی آر یشودا ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوگئے۔ قبل ازیں فارم ہاؤس کے باتھ روم میں پھسلکر گرنے سے ان کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ حادثہ کے فوری بعد انہیں سوماجی گوڑہ کے یشودا ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی کاماب سرجری کی گئی۔
اس ماہ کی 8 تاریخ کو ڈاکٹروں نے KCR کے کولہے کی تبدیلی کا آپریشن کیا۔ ریونت ریڈی، چندرابابو، اسدالدین اویسی، اکبرالدین اویسی کے علاوہ دیگر متعدد شخصیات نے ہاسپٹل پہنچ کر کے سی آر کی عیادت کی۔ کچھ
کے سی آر ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوکر بنجارہ ہلز میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ فی الحال وہ گھر پر آرام کریں گے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ کے سی آر کو مکمل صحت یاب ہونے میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔


