پٹنہ کی عدالت کے احاطہ میں فائرنگ، زیرسماعت قیدی چھوٹے سرکار ہلاک (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) پٹنہ کی عدالت کے احاطہ میں آج ایک زیر سماعت قیدی کو دو افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکندر پور کے رہنے والے ابھیشیک کمار عرف چھوٹے سرکار قتل و دیگر الزامات کے تحت متعدد مقامات کا سامنا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ چھوٹے سرکار کو شہر کی بیور جیل میں رکھا گیا تھا جبکہ اسے آج عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

چھوٹے سرکار کو دانا پور عدالت میں لے جایا جا رہا تھا کہ دو افراد نے اس پر حملہ کردیا اور اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد عدالت کے احاطہ میں افراتفری پھیل گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں