حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں کیمیکل دھماکہ سے علاقہ میں سراسمیگی پھیل گئی۔ اس واقعہ میں ایک معمر شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فوری طور پر زخمی کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ بنڈلہ گوڑہ کے کرسٹل ٹاون شپ کے ایک پلاٹ میں ہوا جبکہ دھماکہ میں حامد حسین نامی ایک 60 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔ دھماکہ کی وجہ سے قریب میں واقع مسجد کی کھڑکیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچا۔
اطلاعات کے مطابق زخمی شخص پلاٹ سے کچرا چن رہا تھا کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر دھماکہ کی وجوہات کی پتہ لگانے میں مصروف ہے۔ وہیں اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔


