صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی سرمائی تعطیلات گذارنے حیدرآباد آمد

حیدرآباد (دکن فائلز) روایتی سرمائی قیام کےلئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج رات حیدرآباد پہنچ گئیں۔ تلنگانہ گورنر تمیلی ثائی سوندرا راجن اور وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے حیدرآباد آمد کے موقع پر صدر دروپدی مرمو کا خیرمقدم کیا۔

وہ بلارم میں واقع راشٹرا پتی نیلائم میں 23 ڈسمبر تک قیام کریں گی۔ 19 دسمبر کو حیدرآباد پبلک اسکول سوسائٹی کی سو سالہ تقاریب میں صدر جمہوریہ شرکت کریں گی۔

20 ڈسمبر کو یادادری بھونگیر ضلع کے پوچم پلی میں وزارت پارچہ بافی کی جانب سے چلائے جارہے اسپیننگ یونٹ کے علاوہ تھیم پاویلین کا بھی صدر جمہوریہ معائنہ کریں گی ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ بافندوں کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ اسی روز شام میں سکندرآباد میں ایم ایس آر ایجوکیشن ٹرسٹ کی صد سالہ تقاریب میں بھی صدرجمہوریہ شرکت کریں گی ۔

21 دسمبر کو صدر جمہوریہ راشٹرا پتی نیلائم میں مختلف پراجکٹس کا آغاز کریں گی اور 22 کو ریاست کی مختلف اہم شخصیتوں اور ماہرین تعلیم وغیرہ کےلئے راشٹرا پتی نیلائم میں ایٹ ہوم کا اہتمام کیا جائے گا ۔ صدر جمہوریہ 23 ڈسمبر کو نئی دہلی واپس ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں