نئے راشن کارڈ کے خواہشمندوں کو کانگریس حکومت کی خوشخبری، درخواست داخل کرنے کی تاریخ کا اعلان (اس خبر کو دوست، احباب اور رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوسکے)

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس حکومت نے تلنگانہ کے عوام کو خوشخبری سنائی ہے۔ وزیر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ نئے راشن کارڈ کے لیے درخواستیں اس ماہ کی 28 تاریخ سے قبول کی جائیں گی۔

ریونت ریڈی حکومت نے تلنگانہ کے عوام کو ایک اور خوشخبری سنائی ہے۔ نئے راشن کارڈ کے لیے درخواست دینے کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا۔ نئے راشن کارڈ کے لیے اس ماہ کی 28 تاریخ سے درخواست داخل کی جاسکتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقامی سطح پر درخواستیں دینے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ وزیر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ 28 دسمبر سے ہر گاؤں میں گرام سبھا منعقد کی جائے گی جس میں استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔

نئے راشن کارڈ کے لیے درخواستیں قبول کرنے کے علاوہ، یہ موجودہ راشن کارڈوں میں تصیح اور ارکان کا اضافہ کرنے کی بھی سہولت رہے گی۔

وزیر اتم کمار ریڈی نے آج گاندھی بھون میں سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں دیگر مسائل کے علاوہ نئے راشن کارڈ کے بارے میں بھی اہم تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بہت سے لوگ نئے راشن کارڈ بنانے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چھ سال سے نئے راشن کارڈ جاری کرنے کا عمل ٹھپ تھا جبکہ نئے راشن کارڈ کےلئے لاکھوں درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں۔ یہ راشن کارڈ نہ صرف چاول و و دیگر اشیا کےلئے ہے بلکہ آروگیہ شری اور دیگر سرکاری فلاحی اسکیموں کا اس کے ذریعہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

نئے راشن کارڈ کےلئے درخواستوں کی تاریخ و دیگر امور پر بہت جلد حکومت کی جانب سے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کےلئے قریب میں واقع سیول سپلائز کے دفتر سے ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں