زائرین کو سال میں صرف ایک بار روضہ رسولؐ میں داخلے کی اجازت ہوگی

مسجد نبوی ﷺ کے زائرین سال میں ایک بار ہی روضہ رسول ﷺ میں داخل ہوسکیں گے ۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ جانے والے زائرین کا روضہ شریف ﷺ میں داخلہ سال میں ایک دفعہ ممکن ہوگا۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق روضہ شریف ﷺ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک بارجاری کیا جائے گا۔ وزارت نے بتایاکہ دوسری بار داخلے کا اجازت نامہ 365 روزبعد حاصل کیا جاسکتا ہے اور روضہ شریف ﷺ میں داخلے کیلئے اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ممکن ہوگا۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق داخلے کے اجازت نامے کے حصول کے خواہشمند کیلئے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے سے مشروط ہوگا۔ وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ روضہ رسولؐ میں داخلے کی اجازت سرف ان لوگوں کو ہوگی جو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں