نئے راشن کارڈ کےلئے درخواستوں کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) ریونیو منسٹر پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت جن چھ ضمانتوں پر عمل آوری کرنے جا رہی ہے، اس کےلئے صرف راشن کارڈ رکھنے والے خاندان ہی اہل ہوں گے۔ انہوں نے اس موقع پرنئے راشن کارڈ کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نئے راشن کارڈ کےلئے 28 دسمبر سے درخواستیں وصول کی جائیں گی اور 6 جنوری تک ریاست بھر میں درخواستیں داخل کی جاسکتی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے 28 دسمبر تا 6 جنوری ’پرجا پالنا‘ (پبلک گورننس) بپروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس کے تحت چھ ضمانتوں پر عمل آوری کے سلسلے میں اہل افراد سے درخواستیں وصول کی جائیںگی۔

اس دوران نئے راشن کارڈ اور رعیتوں بندو کےلئے بھی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ وزیر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ہر گاؤں، وارڈ، ڈویژن اور قصبہ کی سطح پر سبھائیں منعقد کی جائیں گی جس میں درخواستوں کو وصول اور اہل افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے سرکاری عہدیداروں پھر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائے گی۔ ٹیم ہر روز دو گاؤں کا دورہ کرےگی اور درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بتایا کہ 6 جنوری کے بعد بھی نئے راشن کارڈ کےلئے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں