تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہوں گے؟ تاریخ سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا آغاز 3 اپریل سے ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ تعلیم نے اس سلسلہ میں شیڈول حکومت کو بھیج دیا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے گرین سگنل کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ وہیں اس بار سائنس کے دو پرچہ ہونے کا بھی امکان ہے، اس کےلئے بھی محکمہ نے حکومت کو تجویز روانہ کی ہے۔ اس سلسلہ میں بھی حکومت کی منظوری کے بعد دسویں جماعت کے امتحانات کا قطعی شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا اور آخری امتحان 9 اپریل کو منعقد ہوگا جبکہ 10 اپریل کو عیدالفطر کا امکان ہے۔ محکمہ تعلیم نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ تین سال قبل دسویں جماعت کے 11 پرچے ہوا کرتے تھے تاہم گذشتہ دو سالوں سے صرف 5 پرچہ ہی لئے جارہے تھے جبکہ اس بار چھ پرچہ ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار دسویں جماعت کے امتحانات میں سائنس سبجیکٹ کا امتحان دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے چونکہ سائنس کے دو پرچے فزیکل سائنس اور بائیولوجیکل سائنس ہوں گے۔ حکومت کی منظوری کے بعد اس سلسلہ میں بہت جلد اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں