پرجا پالنا فارم کی اجرائی، تلنگانہ بھر میں 28 دسمبر سے پروگرام کا آغاز، حیدرآباد کے ہر وارڈ میں 4 کاونٹرز، عوام کی رہنمائی کےلئے ارکان اسمبلی اور کارپوریٹرز سرگرم

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں ریونت ریڈی حکومت نے انتخابی مہم کے دوران کانگریس پارٹی کی جانب سے دی گئی چھ ضمانتوں پر عمل آوری کے لیے ’پرجا پالانہ‘ درخواست فارم جاری کیے گئے۔

ریاست بھر میں ’پرجا پالنا‘ پروگرام 28 دسمبر سے 6 جنوری کے درمیان منعقد ہونے والا ہے، جس کے دوران عوام سے درخواست فارم قبول کیے جائیں گے۔ پرجا پالنا پروگرام کے دوران درخواست فارم کی وصولی کےلئے کاونٹرس قائم کئے جائیں گے جہاں عوام سے فارم وصول کئے جائیں گے۔

اس فارم کے ذریعہ ایک ساتھ پانچ ضمانتوں مہالکشمی، رعیتو بھروسہ، چیوتھا، گریہا جیوتی، اور اندراما ایلو کے لیے درخواست دہندگان کو خاندان کے سربراہ کا نام، تاریخ پیدائش، آدھار کارڈ نمبر، اور راشن کارڈ نمبر جیسی تفصیلات درج کرنی ہوں گی۔

حیدرآباد میں پرجا پالانہ پروگرام کے تحت ہر وارڈ میں چار الگ الگ مقامات پر کاونٹرز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو سہولت ہوسکے جہاں عوام فارم داخل کرواسکتے ہیں۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں اس مہم کی کامیابی کےلئے مقامی ارکان اسمبلی اور کارپوریٹرز سرگرم ہوگئے اور عوام کی سہولت کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں