تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین عادل آباد کے وفد نے ریاستی وزیر سیتا اکا سے صحافیوں کے دیرینہ مسائل پر نمائندگی کی

عادل آباد۔28دسمبر (پریس نوٹ)تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین عادل آباد کے ایک وفد نے ریاستی وزیر پنچایت راج، بہبود خواتین واطفال،دیہی ترقی ودیہی آبرسانی دنساری انوسیا عرف سیتا اکا سے عادل آباد ضلع مستقر کے دورہ کے موقع پرصحافیوں کے دیرینہ مسائل پر نمائندگی کی۔ کانگریس پارٹی آفیس میں ملاقات کے موقع پرعادل اباد ضلع انچارج وزیر سیتا اکا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل پر مبنی ایک درخواست بزبان اردو پیش کی گئی۔اردو زبان میں درخواست حاصل کرتے ہوئے وزیر موصفہ نے مسکرادیا اور مسائل بیان کرنے کوکہا۔ٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع صدر عبدالعلیم نے بتایا کہ اردو صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ سے نااصافی ہوتی آرہی ہے۔بالخصوص تلنگانہ دورہ حکومت میں سال 2016 میں آئی اینڈ پی آر محکمہ کے تحت جی او 239کے ذریعہ ریاست بھر میں سینکڑوں صحافیوں کا نقصان ہوا ہے۔اسے منسوخ کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ ٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع صدر عبدالعلیم نے مطالبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ منڈل سطح کے اردو صحافیوں کو اکریڈیٹیشن فراہم کرنا،اردو صحافیوں کو امکناجات کی تعمیر کیلئے اراضی کے ساتھ ساتھ اندرما ہاؤز اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپیئے کی فراہمی۔ اردو صحافیوں کو اردو اکیڈیمی کے ذریعہ ماہانہ معاوضہ جاری کرنا،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین(ٹی یو ڈبلیو جے یو) ملک کی واحد اردوٹریڈ یونین ہے۔ یونین کے نمائندوں کو ضلعی سطح کے اکریڈیٹییشن کمیٹی میں شامل کرنا،ڈی پی آر او آفیس میں اردو مترجم کا تقرر،ریاست بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کی حیثیت سے چلن کو عام کرنا۔جس کے بعد ریاستی وزیر سیتا اکا نے تیقن دیا کہ وہ متعلقہ محکمہ کے افسران کو دروخواست روانہ کرتے ہوئے غور کیا جائے گا اور اردو صحافیوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔ اس موقع پر تنظیم کے ریاستی رکن عاملہ شفیق احمد اطہر،ضلع صدر عبدالعلیم،جنرل سیکریٹری محمد حمایت اللہ،مدیر اعلیٰ اپنا وطن نیوز محمد عابد علی،محمد اکبرالدین،چیف ایڈیٹرشہباز عادل آباد جلیل احمد خان،مطیع الرحمن موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں