(ایجنسیز) اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد 16 ہزار فٹ پر پرواز کرتے طیارے کی کھڑکی نکل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سے کیلی فورنیا کے شہر اونٹاریو جا رہا تھا کہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک طیارے کی ایک کھڑکی اڑ گئی۔طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 180 افراد سوار تھے جسے کھڑکی ٹوٹنے کے بعد دوبارہ پورٹ لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
🚨 BREAKING: Dramatic cell phone video taken by a passenger on an Alaska Airlines flight tonght after a large window section of the aircraft blew out in mid-air.
The flight was headed from PDX to Ontario, California. Officials said the seat was unoccupied at the time of the… pic.twitter.com/mch0OXpuKq
— 🇺🇸 InterStar Media 🇺🇸 (@InterStarMedia) January 6, 2024
طیارے کے مسافر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں ٹوٹی ہوئی کھڑکی اور طیارے کے اندر ہنگامی صورتحال کے باعث باہر آ جانے والے آکسیجن ماسک دیکھے جا سکتے ہیں۔ واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ مسافر طیارے کی کھڑکی اڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔