غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 100 دن مکمل، 23,843 فلسطینی شہید

(ایجنسیز) غزہ میں اسرائیلی حملوں کے 100 روز مکمل ہوگئے۔ صیہونی بربریت میں 23,843 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 60,317 زخمی ہوئے۔ اس دوران غزہ میں 18 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں ۔ اسرائیلی کارروائیوں میں مغربی کنارے میں بھی 347 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 4000 زخمی ہوگئے ۔

مغربی کنارے میں چھاپہ مار کرروائیوں میں 1208 فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں ۔ حماس کے زیر قید 250 یرغمالیوں میں سے 121 رہا کردیئے گئے، 33 یرغمالی حملوں میں مر گئے اور 136 بدستور حماس کی قید میں موجود ہیں۔

غزہ پرسات اکتوبر سے اب تک 29,000 بم اور گولے گرائے گئے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے 14,000 راکٹ داغے گئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 50 فیصد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور 36 میں سے 15 اسپتال فعال ہیں، جبکہ 69 فیصد اسکول تباہ ہوگئے ہیں۔ تازہ ترین کارروائیوں میں ہفتہ کی شب اسرائیلی فوج نے حماس رہنما العروری کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔ چھاپوں کے دوران 14 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں وزارت صحت نے سات اکتوبر 2023 سے اب تک کے ایک سو دنوں کے دوران فلسطینی جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

اتوار کے روز جاری کردہ ان اعدادو شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تصدیق شدہ اور معلوم اموات کی تعداد 23968 ہے۔ اسرائیل کی پچھلی کسی بھی جنگ میں فلسطینیوں کی جانیں لینے کی تعداد اور بچوں کی تعداد کے حوالے سے بھی بلند تر شرح ہے۔

غزہ میں جان گنوانے والوں کی اس تعداد کو اگر سو دنوں کے حوالے سے اوسطاً دیکھا جائے تو ہر روز غزہ میں 239 فلسطینیوں کام آگئے۔ ان میں گھریلو فلسطینی عورتوں اور فلسطینی بچوں کی تعداد کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں