حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے مشہور و معروف علاقہ عابڈز میں پولیس نے ایک خفیہ و بڑے پیمانہ پر چلائے جارہے جسم فروشی کے اڈہ کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے اس گروہ کے سرغنہ رام نگر اکھل پہلوان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے عابڈس کے فارچیون ہوٹل میں چھاپہ مار کر 16 لڑکیوں، چار گاہک اور دو آرگنائزرز کو حراست میں لے لیا۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ اس گینگ کا سرغنہ رام نگر کا اکھل پہلوان ہے تاہم پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ جب اکھل سے سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی تو کئی اہم باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ جب اکھل پہلوان کا فون چیک کیا گیا تو پولیس کو معلوم ہوا کہ اس میں جسم فروشی کے کئی قومی و بین الاقوامی گروہ کے نمبرز موجود تھے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ ان گینگز کے ساتھ روزانہ 20 سے 30 کالز کرتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بنگال کی 16 نوجوان لڑکیوں کو 25 دنوں سے فارچیون ہوٹل میں رکھکر ان سے جسم فروشی کرائی جارہی تھی۔ ہوٹل میں کل 25 کمرے ہیں جبکہ 16 کمرے جسم فروشی کےلئے استعمال کئے جارہے تھے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اکھل پہلوان کئی مشہور شخصیات کے پاس لڑکیاں بھیجتا تھا، اسی لئے اس سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔


