مالدیپ پارلیمنٹ میدان جنگ میں تبدیل، حکومت اور اپوزیشن ارکان میں لڑائی (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) مالدیپ کی پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران حکومت اور حزب اختلاف کے ارکان آپس میں شدید لڑائی کے مناظر دیکھے گئے۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مالدیپ کا پارلیمنٹ اُس وقت میدانِ جنگ بنا جب حکومتی اتحاد کے ارکان نے خصوصی اجلاس کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارکان آپس میں دست و گریباں ہیں۔ پی پی ایم سے تعلق رکھنے والے حکومتی اور صدر محمد معیزو کی جماعت پی این سی کے ارکان نے پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

سابق صدر ابراہیم محمد صالح کی جماعت ایم ڈی پی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔ صدر محمد معیزو کی کابینہ میں وزرا کی شمولیت کیلیے پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرنے کیلیے خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا۔ اجلاس میں وزرا کیلیے 22 میں سے 18 ناموں کی منطوری دی گئی جبکہ باقی 4 کو مسترد کیا گیا۔ اس پر حکومتی اتحاد کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کی اور کارروائی کو متاثر کرنا چاہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں