حیدرآباد (دکن فائلز) کرکٹر سرفراز خان کو بلآخر ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ انہیں قومی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے سرفراز خان کے علاوہ بائیں ہاتھ کے اسپنر سوربھ کمار اور آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے علاوہ حال ہی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف انڈیا اے سیریز میں شاندار مظاہرہ کرنے والے سرفراز خان کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
سرفراز خان گزشتہ 2 سال سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کرنے پر مداحوں نے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سرفراز خان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو 28 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 2 فروری سے شروع ہوگا۔