تلنگانہ میں اب بی جے پی رتھ یاترا نکالے گی

حیدرآباد (دکن فائلز) جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات قریب آ رہے ہیں، تلنگانہ میں بی جے پی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں کراری ہار کے بعد بی جے پی اب کوئی جوکھم لینا نہیں چاہتی اس لئے اب بی جے پی نے تلنگانہ میں رتھ یاترا نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی نے رتھ یاترا کےلئے تمام حلقوں کا احاطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے چار سیٹیں جیتی تھیں لیکن اب یہ تعداد کو دو ہندسی تک بڑھانے کےلئے کوشش کی جارہی ہے۔ تلنگانہ میں بی جے پی کی رتھ یاترا کا 5 فروری سے آغاز ہونے کا امکان ہے، جس میں پارٹی کے قدآور لیڈر شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں