مولانا مفتی سلمان ازہری کی گرفتاری کے خلاف ممبئی کے گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن کے سامنے مسلمانوں کا زبردست احتجاج (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مولانا مفتی سلمان ازہری کو گجرات اے ٹی ایس کی جانب سے مبینہ نفرت انگیز تقریر کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں ممبئی کے گھاٹ کوپر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔ مولانا ازہری کو دفعہ 153A، 505، 188 اور 114 کے تحت الزامات کا سامنا ہے۔

مولانا سلمان ازہری کی گرفتاری پر ممبئی کے مسلمانوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ مولانا کی فوری رہائی کےلئے گھاٹ پوکر پولیس اسٹیشن کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔ اس موقع پر مولانا سلمان ازہری خود پولیس اسٹیشن کی کھڑی سے خطاب کرکے اپنے حامیوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور امن و ضبط برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہر حال میں ہمیں اپنے ہوش نہیں کھونا چاہئے‘ حالات جیسے بھی ہوں، ہمیں اس کا مقابلہ کرنا چاہئے، نہ میں مجرم ہوں اور نہ ہی مجھے کسی جرم کے لیے یہاں لایا گیا ہے، کچھ مطلوبہ تفتیش کےلئے مجھے یہاں لایا گیا میں تعاون کررہا ہوں۔ میں آپ سے امن و امان برقرار رکھنے کی درخواست کرتا ہوں، اگر یہ میرے مقدر میں ہے تو میں گرفتار ہونے کو تیار ہوں، میں آپ سے درخواست کر رہا ہوں کہ اگر آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو یہ یہاں سے چلیں جائیں‘۔

وہیں مولانا کے وکیل واحد شیخ نے بتایا کہ مولانا ازہری پولیس کے ساتھ تعاون کرنے تیار ہیں لیکن پولیس قانون کے مطابق کام نہیں کررہی ہے۔

کیٹاگری میں : اہم

اپنا تبصرہ بھیجیں