حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس رہنما عبداللہ سہیل نے تلنگانہ بجٹ کو مایوس کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اقلیتوں کےلئے جو رقم مختص کی گئی ہے وہ ناکافی ہے۔ انہوں نےکہا کہ کانگریس نے انتخابات میں اقلیتوں کے بجٹ کو 4 ہزار کروڑ روپئے کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم تلنگانہ میں حکومت بنانے کے بعد کانگریس نے اپنے وعدہ کو فراموش کردیا اور اقلیتوں کےلئے خاطر خواہ بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی کانگریس نے اقلیتوں کے تئیں دوغلہ پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس کے اقلیتی رہنماؤں سے پارٹی کے رویہ کے خلاف فوری طور پر استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے بجٹ کو اقلیتوں کےلئے مایوس کن قرار دیا۔
اقلیتوں کے لئے 4000 کروڑ روپے کا بجٹ کہاں ہے؟
ووٹ آن اکاؤنٹ بجٹ میں اقلیتی بہبود کی اسکیموں کا کوئی ذکر نہیں
अल्पसंख्यकों के लिए 4000 करोड़ रुपये का बजट कहां है?
लेखानुदान बजट में अल्पसंख्यक कल्याण योजनाओं का कोई जिक्र नहीं है! –
BRS Leader Abdullah Sohail pic.twitter.com/r2z3rmurZl
— BRS Party (@BRSparty) February 10, 2024


