حیدرآباد (دکن فائلز) چاکلیٹ ہر کسی کو پسند ہوتا ہے جبکہ ایک کمپنی کی جانب سے ٹی وی میں اشتہار دیا جاتا ہے کہ چاکلیٹ سے میٹھا جشن منایا جائے۔ لیکن ایک گاہک جسے چاکلیٹ بہت پسند تھے کو تلخ تجربہ ہوا ہے۔ اس شخص کے چاکلیٹ میں کیڑے پائے گئے۔ متعلقہ صارف نے چاکلیٹ میں زندہ کیڑوں کی ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جو وائرل ہوگیا۔
یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس سلسلہ میں سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ چاکلیٹ میں کیڑے پائے جانے پر صارفین نے غصہ کا اظہار کیا اور فوڈ سیفٹی حکام سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
Found a worm crawling in Cadbury chocolate purchased at Ratnadeep Metro Ameerpet today..
Is there a quality check for these near to expiry products? Who is responsible for public health hazards? @DairyMilkIn @ltmhyd @Ratnadeepretail @GHMCOnline @CommissionrGHMC pic.twitter.com/7piYCPixOx
— Robin Zaccheus (@RobinZaccheus) February 9, 2024
حیدرآباد کے رابن جیکس نامی شخص امیرپیٹ کی ایک مشہور دکان سے چاکلیٹ خریدی اور گھر جاکر چاکلیٹ کا پیکٹ کھولا تو اس میں کیڑے دکھائی دیئے۔ رابن نے چاکلیٹ میں زندہ کیڑے دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوری طور پر اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ چاکلیٹ پر کیڑا حرکت کررہا ہے۔ انہوں نے اس طرح کے چاکلیٹ فروخت کرکے گاہکں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا۔ وائرل ویڈیو پر جی ایچ ایم سی عہدیداروں اور کیڈبری ڈیری ملک کمپنی کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مناسب کاروائی کا تیقن دیا ہے۔


