حیدرآباد (دکن فائلز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کونسل کے اجلاس کا آج سے آغاز ہوگیا تاہم اجلاس بی آر ایس بمقابلہ کانگریس میں بدل گیا۔ گریٹر حیدرآباد کے مسائل پر بی آر ایس اور کانگریس کارپوریٹرس کے درمیان جم کر تکرار ہوئی اور دونوں پارٹیوں کے ارکان نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے۔


