تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لئے ہال ٹکٹ جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے ہال ٹکٹس آج جاری کیے جائیں گے۔ ہال ٹکٹ انٹر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ انٹر سال اول کے طلبا پراکٹیکل امتحان کے ہال ٹکٹ نمبر کے ذریعہ تھیوری امتحانات کا ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ دوسرے سال کے طلبا پہلے سال یا دوسرے سال کے پراکٹیکل امتحان کے ہال ٹکٹ نمبر کے ساتھ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق انٹر کے امتحانات 28 فروری سے 19 مارچ تک ہوں گے۔ ان تاریخوں پر روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک امتحانات ہوں گے۔ اس سال 9.8 لاکھ طلباء انٹر امتحانات میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں