حیدرآباد (دکن فائلز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کمشنر رونالڈ روز نے آج کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و حیدرآباد رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کے ہمراہ پرانے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر رونالڈ روز نے یاقوت پورہ اور چارمینار حلقوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسدالدین اویسی، یاقوت پورہ رکن اسمبلی جعفر حسین، چارمینار رکن اسمبلی میر ذوالفقار علی، ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ و دیگر موجود تھے۔
جی ایچ ایم سی کمشنر نے مغل پورہ اسپورٹس کمپلیکس، چارمینار، سردار محل، ملٹی لیول پارکنگ، مرغی چوک، میر عالم منڈی کے علاوہ یاقوت پورہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔


