حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے، جبکہ لوگوں کا خیال ہے کہ اگر فروری میں ہی سورج کی تپش کا یہ حال ہے تو پھر مارچ، اپریل اور مئی میں حالات کیا ہوں گے۔ لیکن محکمہ موسمیات نے حیدرآبادیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے شہر میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو راحت ملنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ خلیج بنگال سے شمال مشرقی ہواؤں اور نمی کی وجہ سے تلنگانہ کے مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 25-26 فروری کے درمیان حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ وہیں مشرقی تلنگانہ میں 24 تا 26 فروری کے درمیان بارش کی پیش قیاسی کی گئی۔


