آئی پی ایل کے 17 ویں سیزن کا ابتدائی شیڈول جاری، پہلا مارچ 22 مارچ کو، لوک سبھا انتخابات کے بعد مکمل شیڈول جاری کرنے کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) انڈین پریمیئر لیگ 17 ویں سیزن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے آج آئی پی ایل کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے بعد شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بی سی سی آئی نے ملک میں عام انتخابات کے پس منظر میں 17ویں سیزن میں صرف 15 دن کے شیڈول (21 میچز) کا اعلان کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق آئی پی ایل 17ویں سیزن کا پہلا میچ 22 مارچ کو چینائی میں دفاعی چیمپئن چینائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد آئی پی ایل 17 ویں سیزن کا مکمل شیڈول جاری کیا جائے گا۔

آئی پی ایل شیڈول کی تفصیلات:
– 22 مارچ: چینائی بمقابلہ بنگلور – چینائی
– 23 مارچ: پنجاب بمقابلہ دہلی – موہالی
– 23 مارچ: کولکتہ بمقابلہ حیدرآباد – کولکتہ
– 24 مارچ: راجستھان بمقابلہ لکھنؤ – جے پور
– 24 مارچ: گجرات بمقابلہ ممبئی – احمد آباد
– 25 مارچ: بنگلورو بمقابلہ پنجاب – بنگلورو
– 26 مارچ: چینائی بمقابلہ گجرات – چینائی
– 27 مارچ: حیدرآباد بمقابلہ ممبئی – حیدرآباد
– 28 مارچ: راجستھان بمقابلہ دہلی – جے پور
– 29 مارچ: بنگلورو بمقابلہ کولکتہ – بنگلورو
– 30 مارچ: لکھنؤ بمقابلہ پنجاب – لکھنؤ
– 31 مارچ: گجرات بمقابلہ حیدرآباد – احمد آباد
– 31 مارچ: دہلی بمقابلہ چنئی – ویزاگ
– 01 اپریل: ممبئی بمقابلہ راجستھان – ممبئی
– 02 اپریل: بنگلور بمقابلہ لکھنؤ – بنگلور
– 03 اپریل: دہلی بمقابلہ کولکتہ – ویزاگ
– 04 اپریل: گجرات بمقابلہ پنجاب – احمد آباد
– 05 اپریل: حیدرآباد بمقابلہ چنئی – حیدرآباد
– 06 اپریل: راجستھان بمقابلہ بنگلور – جے پور
– 07 اپریل: ممبئی بمقابلہ دہلی – ممبئی
– 07 اپریل: لکھنؤ بمقابلہ گجرات – لکھنؤ

اپنا تبصرہ بھیجیں