حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد ٹیچرس پروٹیکشن فورم (HTPF) کے وفد نے ضلع کلکٹر انودیپ دوریشیٹی سے ملاقات کرکے ٹیچرس کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دیگر اساتذہ تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ضلع کلکٹر انودیپ نے ٹیچروں کے مسائل کو جلد حل کرنے کا تیقن دیا۔


