سرڈگی ڈگری کالج کی عمدہ کارکردگی پر رکن اسمبلی کنیز فاطمہ اور سابق رکن پارلیمینٹ اقبال احمد سرڈگی کی مبارکباد

گلبرگہ: صبا گارڈن فنکشن ہال ہاگرگہ روڈ گلبرگہ میں سرڈگی ڈگری کالج کا سلانہ جلسہ بروز ہفتہ دوپہر تین بجے منعقد کیا گیا؛۔ سابق رکن پارلیمینٹ گلبرگہ الحاج اقبال احمد سرڈگی صدر جلسہ نے پودوں کی آب پاشی کرکے اس ثقافتی پروگرام کا افتتاح کیا۔محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی و صدر نشین سلک انڈسٹریز کارپوریشن اور پروفیسرعبدالحمید اکبر صدر نشین اردو ڈپارٹمینٹ خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔

دیگر مہمانان میں واحدد علی فاتحہ خوانی، فراز الاسلام رکن کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی، زید الاسلام،مظہر عالم خان، اجمل گولہ، نعیم خان ساجد علی رنجولوی، مبین احمد، احمد قریشی و دیگر معززین شریک تھے۔ اس موقع پر طلبا نے حب الوطنی پر مشتمل گیت پیش کیا۔ محترمہ کنیز فاطمہ نے کہا کہ سرڈگی کالج نے نہایت کم وقت میں کافی ترقی کی ہے جس کے لئے اس کے انتظامیہ میں شامل تمام ذمہ داران مبارکباد کے قابل ہیں۔اس کالج کے لئے انھوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

الحاج اقبال احمد سرڈگی اور ڈاکٹر عبدالحمید اکبر نے بھی کالج کے ذمہ داران کو کالج کی بہتر کارکردگی کے لئے ذمہ داران کالج کو مبارکباد دی۔ سرڈگی ڈگری کالج کے ذمہ داران سابق کارپوریٹر تنویر احمد سرڈگی، ظہیر احمد سرڈگی، ذوالفقار احمد سرڈگی اسجلسہ میں شریک تھے۔ پرنسپل سرڈگی ڈگری کالج جناب محسن حسینی کے شکریہ پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔ اس جلسہ میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں